• news

فیصل آباد: ذہنی معذور نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ذہنی معذور نوجوان ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔ گٹی گرڈ سٹیشن کے رہائشی فضل احمد کا 32 سالہ ذہنی معذور بیٹا فاروق حسین جھمرہ روڈ پر بھائی والا پھاٹک کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے لیا اور ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن