• news

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی اکا اجلاس آج کراچی میں طلب

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈکی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس آج اتوار کو کراچی میں طلب کر لیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی میں کمیٹی ذکاء اشرف اجلاس کی صدارت کریں گے، اس حوالے ارکان کمیٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ سے متعلق مختلف امور پر بھی بات ہو گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ بلانے پر مصطفیٰ رمدے نے اعتراض اٹھا دیا۔ مصطفیٰ رمدے کمیٹی میں وزیراعظم کے دو نمائندوں میں سے ایک ہیں۔مصطفیٰ رمدے کا کہنا ہے کہ مختصر نوٹس پر بغیر ایجنڈے کے کراچی میں میٹنگ بلانا درست نہیں۔ کراچی میں میٹنگ سے بورڈ کا بے جا خرچہ ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی کا الیکشن ایک ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔سابق پیٹرن اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ذکاء اشرف کو پی سی بی گورننگ بورڈ میں نامزد کیا تاہم معاملہ عدالت میں جانے پر چیئرمین کا الیکشن نہ ہوسکا، 6 جولائی کو انھیں 4 ماہ کیلئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔چند روز قبل وزرات بین الصوبائی رابطہ امور نے ذکاء اشرف کی تقرری کو سیاسی قرار دیتے ہوئے ایڈوائس کیلئے ایک سمری وزیراعظم ہاؤس بھجوا دی تھی، اس میں الیکشن کمیشن کے ان احکامات کا حوالہ دیا گیا کہ سیاسی تقرریاں رکھنے والے اداروں کے سربراہوں کو ہٹایا جائے۔دوسری جانب ایک دستاویز سامنے آئی کہ ذکا ء اشرف نے 19 جون کو ہی پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ میںسماعت میں ان کے وکیل نے وفاقی وزارت کی جانب سے سمری کو چیلنج کردیا،  عدالت نے استفسار کیا کہ پی سی بی انتخابات کا شیڈول کیوں نہیں آیا۔ذکا ء اشرف کے وکیل نے کہا کہ اگلے ایک ہفتے میں انتخابی شیڈول عدالت میں پیش کردیا جائیگا، الیکشن بھی اسی ہفتے ہوں گے، انھوں نے بتایا کہ الیکشن کمشنر نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔عدالت نے وفاقی حکومت سمیت فریقین سے 28اگست کو جواب طلب کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن