• news

ایشیاکپ، سری لنکن ٹیم کے 2 کرکٹرز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشیا کپ کے آغاز سے قبل دفاعی چیمپئن سری لنکا کی ٹیم میں 2 کرکٹرز کاکوشل پریرا اور اویشکا فرنینڈو کا کروناٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ حال ہی میں ختم ہوئی لنکن پریمئر لیگ میں فاسٹ بائولر دوشامنتھا چمیرا کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا امکان ہے جبکہ لیگ سپنر وانندو ہسرنگا کم از کم 2 میچز سے محروم رہ سکتے ہیں۔ سری لنکن ٹیم ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز 31اگست کو پالے کیلے میں بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے کریگی جبکہ اپنا دوسرا گروپ میچ 5 ستمبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گی۔

ای پیپر-دی نیشن