دبئی میراتھن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )کھیلوں کے مشہور ایونٹ دبئی میراتھن کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا جس کے تحت ریس کا 23واں مرحلہ اتوار 7 جنوری 2024 کو ام سقیم روڈ پر ہوگا۔دبئی سپورٹس کونسل سے منظور شدہ دبئی میراتھن 2024ام سقیم روڈ پر تین ریسوں پر مشتمل ہوگی جن میں 4 کلومیٹر کی تفریحی دوڑ، 10 کلومیٹر روڈ ریس اور کلاسک 42.195 کلومیٹر میراتھن ریس شامل ہیں۔ایونٹ کے منتظمین دبئی سپورٹس کونسل، دبئی پولیس اور دبئی آر ٹی اے نے مشاورت کے بعد یہ روٹ طے کیا ہے۔دبئی سپورٹس کونسل کے سیکرٹری جنرل سعید نے کہا کہ دبئی میراتھن کیلنڈر کے سب سے بڑے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک ہے اور یہ ہر عمر کے دوڑنے والوں کیلئے ایک پسندیدہ ایونٹ ہے۔