• news

افغان آل راؤنڈر عظمت اللہ پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ سے باہر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)افغانستان کے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عظمت اللہ عمرزئی سائیڈ سٹرین کی وجہ سے میچ سے باہر ہوئے ہیں۔آل راؤنڈر گلبدین نائب کو میچ کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن