• news

خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن بحال کردی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دو روز بعد بحال کردیا گیا، 24 اگست کو صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے فیڈریشن کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے سیکرٹری سمیت تمام عہدیداروں کو ہٹا دیا تھا۔تاہم اب پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر)یٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے سیکرٹری سمیت تمام عہدیداران کو کام جاری رکھنے کیلئے لیٹر جاری کردیا ہے۔دوسری جانب پی ایچ ایف کا کانگریس کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے، اجلاس 31 اگست کو اسلام آباد میں شیڈول تھا۔صدر پی ایچ ایف نے 23 اگست کو جاری ہونے والے لیٹر کو منسوخ کردیا، پی ایچ ایف کے ایگزیکٹو بورڈ ممبران نے مشاورت کے بعد اجلاس ملتوی کرنے سفارش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن