عاصم خان ملائیشیا میں جاری سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے عاصم خان ملائیشیا میں جاری سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔15 ہزار ڈالر انعامی رقم والے تنوکو موہریز ٹرافی میں عاصم نے سیمی فائنل میں تھرڈ سیڈ ملائیشین ایڈن اداراکی کو شکست دی۔ عاصم کی جیت کا سکور 15-17، 11-8، 7-11 اور 8-11 رہا۔فائنل میں عاصم اتوار کو مصر کے نمبر 8 سیڈ علی حسین سے مقابلہ کریں گے۔