• news

ایشیا کپ:پاکستان ٹیم آج کولمبو سے براہ راست ملتان پہنچے گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ 2023 کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج سہہ پہر کولمبو سے براہ راست ملتان پہنچے گی۔پاکستان نے ایشیا کپ کا پہلا میچ نیپال کے خلاف 30 اگست کو ملتان میں کھیلنا ہے۔ نیپال کرکٹ ٹیم بھی آج کراچی سے ملتان پہنچے گی۔افغانستان کرکٹ ٹیم 28 اگست کی صبح کمرشل فلائٹ سے لاہور پہنچے گی۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کولمبو سے لاہور آئے گی۔بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں یکم ستمبر کی رات چارٹرڈ  فلائٹس سے لاہور پہنچیں گی۔قذافی سٹیڈیم میں 3 ،5 ، اور 6 ستمبر کو  ایشیا کپ کے میچز شیڈول ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سکواڈ ایک دن آرام کے بعد پیر کو دوبارہ اکٹھا ہوگا، قومی ٹیم منگل کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن