• news

آصف زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات‘ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔ آصف علی زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ‘ کاروباری تعلقات میں استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف علی زرداری نے سیلاب کے دوران امداد کے حوالے سے برطانوی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن