• news

سرکاری ملازمین کی جانب سے سالانہ 34 کروڑ یونٹ مفت بجلی استعمال کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (نامہ نگار) سرکاری ملازمین سالانہ 34 کروڑ یونٹ مفت بجلی استعمال کرتے ہیں، سرکاری دستاویز کے مطابق گریڈ 17سے21 کے ملازمین 70 لاکھ یونٹس ماہانہ استعمال کرتے ہیں گریڈ17 سے21 تک کے مفت بجلی استعمال کرنے والے ملازمین کی تعداد15,971ہے 15 ہزار ملازمین کی مفت بجلی ختم کرنے سے بھی بڑا فرق نہیں پڑے گا۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ٹیرف میں بڑے فرق کے لیے تمام ملازمین کی مفت بجلی سہولت ختم کرنا ضروری ہے گریڈ 16 تک کے دیگر ملازمین 33 کروڑ یونٹ سالانہ مفت بجلی استعمال کرتے رہیں گے۔  گریڈ1 تا 16 تک مفت بجلی استعمال کرنے والے ملازمین کی تعداد1 لاکھ 73 ہزار200 ہے گریڈ1 تا 16 تک کے ملازمین  سالانہ 10 ارب کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 17 تا 21 کے ملازمین سالانہ 1 ارب 25 کروڑکی بجلی مفت استعمال کر رہے ہیں۔ گریڈ1سے16کے ملازمین ماہانہ 76کروڑ43لاکھ روپے کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں ، اسی طرح سے گریڈ 17سے 21تک ملازمین کی مفت بجلی ختم کرنے سے ماہانہ 19کروڑ روپے بچت ہوگی، مفت بجلی یونٹ ختم کرکے مخصوص رقم تنخواہ میں شامل کرنے سے یہ فرق اور کم ہوجائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن