• news

سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار دبئی سے لندن پہنچ گئے، ایک ہفتہ قیام کرینگے

لندن (این این آئی)سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کریں گے۔میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ لندن آنے کا مقصد نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات ہے۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ آئندہ ویک اینڈ پر پاکستان روانہ ہو جاؤں گا۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار ایک ہفتہ دبئی میں قیام کے بعد لندن پہنچے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن