فاطمہ قتل کیس: شخصی ضمانت پر رہا کئے چاروں ملزم دوبارہ گرفتار
خیرپور (نوائے وقت رپورٹ) بااثر پیر کی حویلی میں تشدد سے ہلاک 10 سالہ فاطمہ کے کیس میں گرفتار ملزموں کو رہا کر دیا گیا جنہیں اعلیٰ حکام نے دوبارہ گرفتار کرا دیا۔ رانی پور تشدد سے کمسن ملازمہ ہلاکت کیس میں زیرتفتیش سابق ایس ایچ او رانی پور‘ ڈاکٹروں اور کمپائوڈر کو پولیس نے 8 روز زیر حراست رکھنے کے بعد شخصی ضمانت پر رہا کر دیا تھا جس پر سہولت کاری‘ غفلت برتنے سمیت دیگر الزامات ہیں اور ضرورت پڑنے پر انہیں کسی بھی وقت بلایا جا سکتا ہے۔ خیرپور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ پانچوں ملزموں کو دوبارہ سے حراست میں لیکر تھانے کے اندر بیٹھے ہوئے کی فوٹیج جاری کر دی۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے ملزم تاحال زیرتفتیش ہیں جن کو رہا نہیں کیا گیا تھا۔ ان کی رہائی ڈی آئی جی اور تحقیقاتی کمیٹی کے احکامات پر ہوگی۔