• news

سیاسی جماعتیں اداروں پر حملوں سے باز رہیں، وزارت قانون و انصاف

 اسلام آ باد (آئی این پی) وزارت قانون و انصاف نے خبردار کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملکی اداروں پر حملے سے باز رہیں۔ ٹویٹرپیغام میں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر سیاسی جماعت کا سوشل میڈیا حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف سوشل میڈیا مہم کا آغاز کر دیا۔ ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف منظم سوشل میڈیا مہم توہین عدالت ہے۔ قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ مہم عدلیہ کے خلاف ایک منظم مہم اور حملہ ہے، یہ پی ٹی آئی کی روش ہے کہ جب بھی فیصلہ آنا ہو عدالت اور جج کو ٹارگٹ کیا جائے، اس سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی، قائدین اور کارکن مختلف جج صاحبان کو دھمکیاں دے چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن