• news

پاکپتن میںبیٹے کا 4 کنال اراضی  کیلئے بوڑھے باپ پر بہیمانہ تشدد


پاکپتن (نیٹ نیوز) پاکپتن میں تھانہ فرید نگر کے علاقے گلشن کالونی میں بوڑھے باپ پر تشددکا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، ناخلف بیٹے نے 4 کنال اراضی نہ دینے پر ساتھی کے ہمراہ بوڑھے باپ کو زمین پر لٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق فہد رسول اپنے ساتھی طیب کے ہمراہ اپنے باپ غلام رسول کے گھر داخل ہوا اور پہلے زیورات اور کیش لوٹا، بھائی کو مارا پھر بوڑھے باپ کو زمین پر لٹا کر بےدردی سے جوتے اور پے در پے لاتیں ماریں۔ اس موقع پر اس کی اہلیہ بھی ساتھ تھی جو سسر کو گالیاں دیتی رہی۔شور سن کر محلے داروں نے بوڑھے باپ کی جان خلاصی کرائی۔پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے والدغلام رسول کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پاکپتن / تشدد

ای پیپر-دی نیشن