ملک میں افرا تفری کی صورت حال ، قانو ن نام کی کوئی چیز نہیں، شاہد خاقان
کہو ٹہ (نامہ نگار )ملک میں اس وقت افرا تفری کی صورت حال ہے۔ ملک میں کوئی قانو ن نام کی کوئی چیز نہیں۔ ملک میں بہت سے مسائل ہیں جن کو سنجیدگی سے مل بیٹھ کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام سیاستدانوں کو آپس میں مل بیٹھ کر ملک کے بارے میں سوچنا ہو گا کہ کیسے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔ صرف باتوں اور کھوکلے نعروں سے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ اس کے لیئے عملی اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ بجلی کے بلوں میں اضافہ نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی۔آج ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔ بجلی کے نرخ آئے روز بڑھا ئے جا رہے ہیں جس کا سیدھا اثر غریب عوام پر پڑتا ہے۔ آگئے ہی لوگ مہنگائی سے تنگ تھے کہ رہتی کثر بجلی کے بلوں نے نکال دی۔ اس ملک کو مخصوص طبقے،جاگیر داروں اور اشرافیہ نے تباہ و بر باد کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد کی رہائش گاہ پر صحافیوں اور مسلم لیگی ورکروں کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبداقدوس عباسی، نمبردار راجہ فیصل علی جنجوعہ،مسلم لیگی رہنما راجہ شاہد اجمل آف دکھالی اور مسلم لیگی رہنما راجہ رومان سعید، نذر کیانی بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم نے آج ملک کو بچانے کے لیئے کوئی ٹھوس اور عملی اقدامات نہ اٹھائے تو ملک تباہ و برباد ہوجائے گا۔ہم سب سیاستدانو ں کو اور تمام پارٹیز کے سربراہان کو اپنے مفاد ایک طرف رکھ سوچنا ہو گا اس ملک کو کیسے ان بحرانوں سے نکالاجائے۔اور غریب عوام کو ان مشکلات سے نجات دلائی جائے۔
شاہد خاقان