فیصل آباد میں چھٹی نہ ملنے پر سیلز مین نے اپنے باس کا ہونٹ کاٹ دیا‘ ملزم گرفتار
مکوآنہ ( این این آئی )فیصل آباد میں چھٹی نا ملنے پر سیلز مین نے اپنے باس کا ہونٹ کاٹ دیا۔فیصل آباد کی حسیب شہید کالونی میں میڈیسن کمپنی ملازم نے سیلز مینجر کا ہونٹ کاٹ دیا، چھٹیاں کرنے کے استفسار کرنے پر سیلز مین وسیم نے سیلز مینجر ولید سے جھگڑا کیا اور دانتوں سے ولید کا نچلا ہونٹ بھی کاٹ دیا، میڈیسن کمپنی میں جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھیی منظر عام پر آگئے، فوٹیج میں وسیم کو دوبارہ حملہ کرتے اور ہونٹ کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم نے گرفتاری کے لئے گئی پولیس پارٹی سے بھی مزاحمت کی لیکن بٹالہ کالونی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
ملزم گرفتار