معذور شخص کےساتھ بے پروائی پر امریکی ایئرلائن کو 3 کروڑ ڈالر جرمانہ
نیویارک (این این آئی)امریکہ کی ایئرلائن ’یونائیٹڈ ایئرلائنز‘ دونوں ٹانگوں اور بازوو¿ں سے مفلوج شخص کو بے پروائی سے جہاز سے اتارنے پر 3 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی۔ 2019 میں یونائیٹڈ ایئرلائن نے دونوں ٹانگوں اور بازوو¿ں سے مفلوج شخص کو جہاز سے اتارتے وقت بے احتیاطی سے کام لیا تھا جس کے باعث ا±س شخص کا دماغ متاثر ہوگیا تھا۔نیتھانیئل فوسٹر جونیئر نامی اس متاثرہ شخص کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایئرلائن معذور افراد کو ڈی بورڈ کرنے کے معیاری طریقہ کار پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔جب جہاز سے نیتھانیئل کو ڈی بورڈ کیا جا رہا تھا تو ایئرلائن کے ملازم نے ا±ن کی وِیل چیئر کو زور سے دھکا دیا جس کے باعث ا±ن کا دماغ متاثر ہوگیا۔متاثرہ شخص کے اہل خانہ کے وکیل نے ایئرلائن کے خلاف مقدمے میں کہا ہے کہ جب یہ واقعہ ہوا تو نیتھانیئل کی عمر 26 برس تھی اور وہ وِیل چیئر اور وینٹیلٹر پر تھے۔جب ا±نہیں جہاز سے ا±تارا جا رہا تھا تو ایئرلائن کے ملازم نے ا±ن کی وِیل چیئر کو جھٹکے سے آگے پیچھے کیا اور زبردستی زور سے دھکا دیا۔اس واقعے کے بعد نیتھائیل ڈر گئے اور کہنے لگے کہ ’میں سانس نہیں لے سکتا‘ اور اس کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑ گیا۔اس واقعے کے بعد متاثرہ شخص کی عمر (لائف ایکسپیکٹینسی) 39 برس سے کم ہو کر ساڑھے 31 برس رہ گئی ہے۔ وہ اب نہ بول سکتے ہیں اور نہ ہی ٹھوس غذا کھا سکتے ہیں۔ایک دن کے عدالتی ٹرائل کے بعد ایئرلائن اور نیتھانیئل کے اہل خانہ کے درمیان معاملات طے پا گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایئرلائن متاثرہ شخص کو تین کروڑ ڈالر دے گی جس میں سے 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قانونی فیس کے اخراجات اور 30 لاکھ ڈالر باقی اخراجات پر صرف ہوں گے۔
ائیر لائن جرمانہ