• news

 چین کی بلوچستان میں تعلیم کی بہتری میں گہری دلچسپی، طالبعلموں کیلئے منصوبہ منظور 


 کوئٹہ(این این آئی) چینی حکومت کی جانب سے گوادر میں تعلیمی نظام کی بہتری میں خصوصی دلچسپی لی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر (ڈی ای او) گوادر نے گوادر پورٹ کے جی ایم ایڈمنسٹریشن زاو¿ یاودنگ اور دیگرحکام کےساتھ میٹنگ کی، جس میں گوادر کے اسکولوں میں چین کے تعاون سے جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ دوران اجلاس ڈی ای او کی جانب سےگوادر کے 1200 طالبعلموں کیلئے پیکیج کا منصوبہ پیش کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق چینی حکام نے گوادر کے 1200طالبعلموں کیلئے پیکیج کا منصوبہ منظور کرلیا ہے اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ منصوبے پر ستمبر میں عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔گوادر پورٹ کے جی ایم ایڈمنسٹریشن زاو¿ یاودنگ نے کہاکہ گوادر میں نظام تعلیم کی ترقی کیلئے مکمل تعاون کریں گے۔ 
چینی حکام

ای پیپر-دی نیشن