ورلڈ فوٹوگرافی ڈے :الحمراء میں تصوری نمائش کل ہوگی
لاہور(کلچرل رپورٹر) ورلڈ فوٹوگرافی ڈے کی مناسبت سے الحمراء اوپن ائیر تھیٹر گیلری میں تصوری نمائش کا انعقاد کل دوپہر2بجے ہوگا۔ تصوری نمائش عالمی فوٹو گرافی کے دن کی مناسبت سے سجائی جائے گی۔ فن وثقافت اور تاریخ بدزیعہ کیمرہ کے تھیم سے تمام سرگرمیوں کا منعقد کی جا رہی ہیں۔ ورلڈ فوگرافی ڈے کے حوالے سے فوٹو گرافرز کو لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کروائی گئی۔ تہذیب و تمدن کو اجاگر کرتی سرگرمیاں الحمراء ،ٹی ڈی سی پی، والڈ سٹی،پی ایچ اے اور محکمہ اوقاف کے مشترکہ تعاون سے پیش کی جا رہی ہیں۔ فوٹو گرافی ٹرپ میں 200 سے زائد فوٹو گرافر نے لاہور کی عظمت کو دریافت کیا۔ انکی تصاویر پر مبنی نمائش الحمراء کلچرل کمپلیکس اوپن ائیر تھیٹر گیلری کی زنیت بنیں گی۔