بلاول بھٹو کی صورت میں نوجوان قیادت موجود ہے :میا ں منیر ہانس
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میا ں منیر ہانس نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے بعد آج بلاول بھٹو کی صورت میں نوجوان قیادت موجود ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مثبت کردار ادا کرسکتی ہے۔بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ پاکستان کے سلامتی اور استحکام کیلئے جو کوششیں کیں وہ اقوام عالم میں نمایاں ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری عمل کو مظبوط بناکر ہر طرح کے اختیارات عوام کی نچلی سطح پر منتقل کر کے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی جو ہماری قومی غربت،مفلسی اور استحصال سے پاک معاشرہ کے قیام میں ممد ومعاون ثابت ہوگا۔