بلوچستان کی نگراں حکومت کا آئندہ انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان
کوئٹہ (اے پی پی)نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کو یقین دلایا ہے کہ بلوچستان کی نگراں حکومت کا آئندہ انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ،وزیر اطلاعات بلوچستان کی جانب سییہ یقین دہانی سردار اختر مینگل کے ایک نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے جواب میں سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ بلوچستان میں نگراں حکومت کے ارکان کی بعض سیاسی جماعتوں سے سیاسی وابستگی ہے، اتوار کو ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز بلوچستان سے جاری بیان میں نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے سردار اختر جان مینگل کو یقین دلایا کہ نگراں کابینہ کے ارکان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ۔