ہم کرپٹ نہیں ‘کرپٹ ہوں تو شہید اور غازی نہ ہوں : آئی جی پنجاب
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس وہ بہادر فورس ہے،جس نے ہر قسم کے حالات میں قربانیوں سے کبھی دریغ نہیں کیا۔ آئی جی پنجاب عثمان انور نے شیخوپورہ میں اجلاس کی صدارت کی۔آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ اور ریجن کے تمام ڈی پی اوز سے ملاقات کی۔ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت، ڈی پی او قصور طارق عزیز اور ڈی پی او ننکانہ سعد عزیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈاکٹر عثمان انور نے حالیہ پروموٹ ہونے والے افسران و اہلکاروں کو نئے عہدوں کے رینک لگائے۔انہوں نے پولیس فورس کو عوام تک فوری اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی کی ہدایت کی۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ہم کرپٹ نہیں ہیں،اگر ہم کرپٹ ہوں تو ہم شہید اور غازی نہ ہوں۔سی ٹی ڈی، سپشل برانچ ، پٹرولنگ، ٹریفک، ایگزیکٹو فورس میں پرموشن کا نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔کانسٹیبل پولیس فورس کی بنیادی اکائی ہے۔افسران ماتحت کانسٹیبلری کی مشکلات اور مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لیں۔انہوں نے کہا فورس کی ضروریات و مسائل کا ازالہ کمانڈر کا کام ہے۔اسی صورت اچھی پرفارمنس لی جا سکتی ہے۔پنجاب پولیس وہ بہادر فورس ہے،جس نے تمام حالات میں قربانیوں سے کبھی دریغ نہیں کیا۔ویلفیئر و پروموشن کے بدلے عوام کو بہترین خدمات اور تحفظ کی فراہمی یقینی بنائیں۔آئی جی پنجاب آئی جی پنجاب نے پولیس اجلاس عام میں اہلکاروں کے مسائل سنے اور ازالے کیلئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔