سیف سٹیزکیمروں کی مدد سے موٹر سائیکل چور ‘موبائل سنیچر گینگ گرفتار
لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا چور گینگز کے خلاف مشترکہ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ ڈیفنس بی نے سیف سٹیزکیمروں کی نشاندہی پر موٹر سائیکل چور و موبائل سنیچر گینگ گرفتار کرلیا ہے۔ملزموں سے نقدی، 5چوری شدہ موٹر سائیکلیں،7 موبائل فون،پستول و گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ایس پی احمد زنیر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں سے بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان کو سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے،جرائم پر قابو پانے میں سیف سٹی کیمرے موثر ثابت ہو رہے ہیں۔سیف سٹی ترجمان نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فورا 15 پر دیں۔