• news

پرائیویٹ نرسنگ کالجز ایسوسی ایشن کی پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے نومنتخب صدر ، دیگر عہدیداروں کو مبارکباد

لاہور(نیوز رپورٹر)پرائیویٹ نرسنگ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب،کے پی کے ،بلوچستان اور سندھ کے عہداران کی PN&MC کے صدر جواد امین خان سے ملاقات۔پرائیویٹ نرسنگ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر غلام مصطفی ملک ،نائب صدر ڈاکٹر محمود ریاض،انفارمیشن سیکرٹری عبداللہ شہزادہ، صدر حبیب اللہ خان نرسنگ کالجز ایسوسی ایشن کے پی کے،بلوچستان نرسنگ کالجز ایسوسی ایشن کے صدراورپرائیویٹ کالجز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر قیوم مروت نے گزشتہ دنوں صدر PN&MC اسلام آباد جواد امین خان ،نائب صدر شاہد حسین،سیکرٹری جنرل فوزیہ مشتاق اور ڈائریکٹر رجسٹریشن مشتاق سومرو سے ملاقات کے دوران درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر PNCA پنجاب اور دوسرے صوبوں کے میٹنگ میں شامل عہدیداروں نے نومنتخب صدر و دیگر ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گلدستے بھی پیش کئے۔

ای پیپر-دی نیشن