سرگودھا میں سکول کے طالب علم کے لاپتہ ہوجانے پر لواحقین سراپا احتجاج بن گئے
سرگودھا(این این آئی) سرگودھا میں سکول کے طالب علم کے لاپتہ ہوجانے پر لواحقین سراپا احتجاج بن گئے جنہوں نے مغوی کی عدم بازیابی پر پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ فاروقہ کے محلہ اکرم آباد کے محنت کش سمیع اللہ کا 15 سالہ طالب علم بیٹا محمد زبیر گھر سے سکول گیا اور لاپتہ ہو گیا جس کے اغواء کا مقدمہ ہونے کے باوجود بازیاب نہ ہونے پر لواحقین سراپا احتجاج بن گے جنہوں سیم نالہ چوک میں پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیاجس سے سرگودھا ،سائیوال ،سلانوالی ،سجوکہ،وجھوکہ روڈ پر آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی۔ تو پولیس حکام نے مظاہرین سے مزاکرات کرتے ہوئے مغوی کی جلد بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا یقین دلایا ۔