وفاقی وزیر صحت کا فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کا دورہ
اسلام آباد( خبر نگار)نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کا دورہ ،ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ایمر جینسی اور گائنی وارڈز کی سہولیات کابھی جایزہ لیا ،ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ وفاقی ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورے کر رھا ہوں ہسپتالوں کے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت تشکیل دے رہا ہوں مریضوں کو ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں ندیم جان نے کہا کہ بلا تعطل ادویات کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائوں گا ، فیڈرل جنرل ہسپتال کے بلڈ بنک کو مربوط بنیادوں پر فعال کیا جائے ، تمام سٹاف محنت اور جذبے اور لگن سے کام کرے ، دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ھے،انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کیے جایں گے۔