• news

حب :بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار ، مقدمہ درج ، تحقیقات شروع: پولیس


حب (اے پی پی)حب گزشتہ روز مری چوک حب کے قریب بے دردی سے تشدد کرکے اپنی بیوی کو قتلِ کرنے والے ملزم کو ڈی ایس پی حب سرکل محمد رفیق بلوچ ہدایت پر حب پولیس نے 24 گھنٹے اندر اندر چھاپہ مار کارروائی میں ملزم اسلم ولد جمعہ خان سکنہ شہدادکوٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی ایس پی حب سرکل کے مطابق پولیس نے ملزم کے خلاف قتلِ اور تشدد کے مختلف دفعات شامل کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج اور پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن