مذہبی جماعتیں پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کیلئے مثبت کردار کریں:علامہ ہشام الٰہی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ مذہبی جماعتیں پاکستان کو ایک مکمل اسلامی ریاست بنانے کیلئے مثبت کردار کریں۔ ہمیں ملکر ملک سے دہشت گردی اورفرقہ واریت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت پر کوئی کمپرومائیز نہیں۔جمعیت اہلحدیث کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے اس وطن عزیزکو مکمل اسلامی وفلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جمعیت کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وہ گذشتہ روز چیئرمین علامہ طارق محمودیزدانی،حاجی ریاض احمد و دیگر کے ہمراہ اسلام آباد 2دن کے تنظیمی دوریپرروانہ ہوئے۔اس دوران وہ جڑواں شہروں میں جمعیت اہل حدیث کی تنظیم سازی اور متعددنفاذاسلام ،دفاع صحابہ کرام،دعوت اہل حدیث بسلسلہ سیرت النبیؐکانفرنسوں میں شرکت کریں گے۔ مہنگی ترین بجلی اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے.خاص طور پربجلی کے ہر گھرمیں قیامت بن کرگررہے ہیں،بجلی ے بلوں کی وجہ سے پوری قوم سراپااحتجاج ہے مگرحکمرانوں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔