بجلی کے بلوں نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں:خواجہ طارق نوید لون
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )رہنما پیپلز پارٹی خواجہ طارق نوید لون ،مسرت جاوید خلجی ،خالد اسلام ڈار ،نعمان عزیز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں، مہنگائی کے اس دور میں بجلی کے اضافی بل عوام کی برداشت سے باہر ہو گئے ہیں ، غریب عوام دو وقت کی روٹی پوری کرے یا بجلی کے بھاری بھرکم بل جمع کرائے، لوگ پہلے ہی کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں اور اوپر سے بجلی کا ایٹم بم گرا دیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خاں نے اپنی وزارت کے دوران 15ماہ میں گیپکو کوکرپشن کا گڑھ بنا رکھا تھا ،گوجرانوالہ میں پٹرول پمپ سمیت سرکاری زمینوں پر قبضے کسی کو بھولے نہیں ،خرم دستگیر خاں نے اپنے دور اقتدار میں بجلی کے حوالے سے کوئی پلان نہیں بنایا،جس کی وجہ سے آج عوام کو خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے ،یہ لوگ آئندہ الیکشن میں کس منہ سے عوام کے سامنے جائیں گے ۔