• news

بجلی بل کے نام پر جگا وصولی بند کی جائے:میاں فضل الرحمن

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے نائب صدر میاں فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بجلی کے بل کے نام پر جگا وصولی کا سلسلہ فوری بند کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان پورے پاکستان میں دو ستمبر کو ملک گیر احتجاج اور شٹر ڈائون کی کال پر مجبور ہوگی ،انہوں نے کہا کہ ارباب اقتدار کو چاہئے کہ عوام کے حال پر رحم کرتے ہوئے ظالم پالیسیوں پر نظرثانی کریں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ دو لاکھ کے قریب سرکاری ملازمین مفت اور رعایتی نرخوں پر بجلی استعمال کررہے ہیں جن کے لائن لاسز پورے کرنے کیلئے اضافی بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں پہلے سے مہنگائی کے مارے عوام بجلی کے بل دیکھ کر ذہنی مریض بنتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ عوام کو بجلی کا بل ادا کرنے کیلئے گھر کا سامان فروخت کرنا پڑرہا ہے ۔بجلی کے ہوشربا بلوں نے عوام کو ذہنی مریض بناکر رکھ دیا ہے ، اگر یہ ظلم بند نہ کیا گیا تو عوام میں پائی جانے والی نفرت کا نتیجہ ٹھیک نہیں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن