بجلی بلوں میں ہوشربا ٹیکس ظالمانہ اقدام ہے:محمد جاوید قصوری
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری،ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوانے کہاہے کہ بجلی کے بلوں میں ہوشربا ٹیکس حکومت کا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے، بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں ہیں، 3ہزار روپے والا بل عوام کو12ہزار آرہا ہے، ایک بل میں دو دو مرتبہ انکم ٹیکس بھی شامل کیا گیا ہے جس کا کوئی قانونی جواز نہیں،ملکی معاشی حالات میں بہتری نہ آنے سے تاجر صنعت کار شدید بحران کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں،پاکستان کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے ، انہوںنے کہا ہے کہ قوم ادھر ادھر اندھیروں میں ٹامک ٹوئیاں مارنے کی بجائے جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا انتخاب کرے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے 82ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے امیدوار قومی اسمبلی بلا ل قدرت بٹ، عمر فا روق گیلا نی،عبد المجید گورائیہ،امیدواران صوبائی اسمبلی محمدمشتاق بٹ،خرم سلیم کھوکھر ، محمد انیق حسن رندھاوا ، فرقان عزیز بٹ ،محمد یوسف بٹ ،حاجی فیض الحق قریشی،لا لہ سجا د مہر ،ضلعی صدر یو تھ حا فظ نعیم فہیم ، امیر جماعت اسلامی وزیر آباد ناصر کلیر،ضلعی نائب امیر سید علی رضا حسنی نے بھی خطاب کیا ۔