محکمہ سوئی گیس شیخوپورہ میں کرپشن کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا :سروے
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ سوئی گیس شیخوپورہ میں کرپشن کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے ری کنکشن ،شفٹنگ کے نام پر محکمہ کے بعض افسران نے اپنے پرائیوٹ ٹائوٹ رکھے ہوئے ہیں جو لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں سروے میں لوگوں نے بتایا کہ جب وہ اپنے کسی کام کے سلسلہ میں محکمہ سوئی گیس کے دفتر جاتے ہے تو وہاں افسران اپنی سیٹوں پر موجود نہیں ہوتے شہریوں نے محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخوپورہ میں ہونے والی کرپشن کے خاتمے کیلئے فوری طور پر ٹائوٹ ازم کو ختم کیا جا ئے اور شیخوپورہ میں دیانتدار افسران تعینات کیے جائیں ۔