شیخوپورہ : ایل پی جی گیس کی ری فلنگ اور منی پٹرول پمپس کی بھرمار
شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،سیف الرحمن سیفی ) شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں ایل پی جی گیس کی ری فلنگ اور منی پٹرول پمپس کی بھرمار ہو چکی ہے شہرکے گلی محلوں گنجان آبادیوں سڑکوں کے کناروں پر بغیر کسی حفاظتی اقدام کے گیس کی ری فلنگ اور پٹرول کی فروخت کی جا رہی ہے جو کسی وقت بھی خوفناک حادثے کی شکل اختیار کر سکتی ہے اس سلسلہ میں ایک سروے میں انجمن شہریاں کے صدر چوہدری طاہر منہاس نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہرمیں گیس کی ری فلنگ اور پٹرول فروخت کرنے والے غیر قانونی اڈوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔