ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے اشیائے خوردونوش کی نئی ریٹ لسٹ جاری کر دی
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور نے شہریوں کو اشیائے خوردونوش سستے داموں فراہم کرنے کیلئے نئی ریٹ لسٹ جاری کر دی ہے تاہم تاجروں نے حکومت کی طرف سے جاری کر دہ ریٹ لسٹ پر اشیائے خوردونوش جن میں چاول ،دالیں ،چنے ،بیسن ،روٹی نان ،دودھ ،گوشت ،سرخ مرچ دہی سبزیاں ،پھل وغیرہ شامل ہے جن کے نرخ تو مقرر کیے گئے ہیں مگر کوئی بھی دوکاندار ان نرخوںپر اشیاء فروخت کرنے کیلئے تیا رنہیں ہے شہریوں کے مطابق جب وہ دوکانداروں سے حکومتی ریٹ لسٹ پر سامان مانگتے ہے تو دوکاندار انہیں کہتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے پاس جائے اور ہماری شکایت کردے ۔