• news

چیئرمین نیپرا بجلی بلوں میں ریلیف سے متعلق درخواستوں پر 21روز میں فیصلہ کریں: ہائیکورٹ

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیپرا کو بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق درخواستوں پر 21روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس رضا قریشی نے میاں عبرالمتین ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاق کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل خواجہ اورنگ زیب پیش ہوئے۔جسٹس محمدرضاقریشی نے کہا کہ نیپرامیں پہلے ہی درخواستیں زیر سماعت ہیں ، چیئرمین نیپرا درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کریں ۔  وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بجلی کے بلوں میں مختلف چارجزلگائے گئے ہیں، چارجز لگنے سے بجلی کے بلوں میں اضافہ ہوا اور لوگ پریشان ہیں ،پاکستان ٹیلی ویژن کی مدمیں بھی35روپے فیس لگائی ہے،اسی نوعیت کی درخواستیں نیپراکے پاس زیر التواء ہیں ۔ وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ نیپرا کے پاس زیر التوا درخواستوں کا فیصلہ منگوا لیں،بعدازاں عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے نیپر اکو زیر التوا درخواستوں پر فیصلے کا حکم دیدیا۔

ای پیپر-دی نیشن