پولیو وائرس کی موجودگی، عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث ان پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔عالمی ادارہ نے ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو کی سفارش پر پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھتے ہوئے ان پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ یہ پابندی ملک میں پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث برقرار رکھی گئی ہے جب کہ پاکستان اور افغانستان کو پولیو کے عالمی پھیلائوکے لیے بدستور خطرہ قرار دیا گیا ہے۔