• news

مقبوضہ کشمیر:محاصرے، تلاشی کارروائیاں جاری، 3افراد کی نعشیں برآمد

سری نگر (کے پی آئی)  سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسزنے ضلع کے علاقوں سرنکوٹ اور مینڈھر میں تلاشی کی کارروئیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔جبکہ  جموں کے مختلف علاقوں سے تین افراد پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔ضلع میں پرگوال کے علاقے حمیر پور کونا سے ایک نامعلوم مرد کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی جس کی عمر 50سال کے قریب ہے۔پولیس نے بتایا کہ ایک اور شخص کی لاش جس کی شناخت35سالہ کمل کمار کے طور پر ہوئی ہے، ضلع کے علاقے سجاد پور سے برآمد ہوئی ہے۔دریں اثنا ضلع جموں کے علاقے چھنی ہمت میں ایک 35سالہ شخص امیت گپتا اپنی رہائش گاہ پرپھانسی پرلٹکا ہوا پایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن