پی ٹی آئی نے الیکشن میں تاخیر کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدر مملکت کو 90 روز میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے اور الیکشن کمشن کو عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے 5 اگست کے فیصلے کو خلاف قانون قرار دیا جائے اور ادارہ شماریات کی 2023ء کی مردم شماری کے نتائج کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔