• news

پی پی رہنما مکیش چاولہ کا نام بھی سٹاپ لسٹ میں شامل، تعداد 60 سے بڑھ گئی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر مکیش چاولہ  کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے قریبی 60 سے زائد سرکاری افسران کے نام بھی نیب کی سفارش پر سٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔ مکیش چاولہ کے خلاف نیب تحقیقات کر رہا ہے۔ پی پی کے قریبی سرکاری افسران کے خلاف بھی نیب کراچی میں انکوائریاں کھولے جانے کا امکان ہے۔ دوسری طرف سندھ ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب ) کو سابق صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی گرفتاری سے روک دیا۔ مکیش کمار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ نیب کی جانب سے ابھی تک کال اپ نوٹس موصول نہیں ہوا۔ میڈیا کے ذریعے نوٹس کا معلوم ہوا ہے لہذا خدشہ ہے کہ کہیں نیب گرفتار نہ کر لے۔ عدالت نے نیب کو مکیش کمار کی گرفتاری سے روک دیا اور ان کی 12 ستمبر تک کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن