• news

بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی درگاہ مسمار کردی

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں کی ایک درگاہ پر حملہ کر کے اسے زمین بوس کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر ہونے والے حملوں پر نظررکھنے والے  ایک تحقیقی ادارے ہندوتوا واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ واقعہ ریاست میں رشی کیش کے علاقے امیت گرام میں پیش آیا۔ دیو بھومی رکھشا ابھیان سے وابستہ حملہ آوروں نے''جے شری رام '' کے نعرے لگاتے ہوئے درگاہ کو ہتھوڑوں سے توڑ کر مسمار کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن