• news

 سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ 


 اسلام آ باد (آئی این پی ) سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 503.40 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2022 کے مقابلہ میں 20 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2022 میں سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو420.40 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ رپورٹ کے مطابق جولائی میں سعودی عرب کو29.66 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوجون میں 46.29 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جولائی میں 42.63 ملین ڈالرتھیں۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں سعودی عرب سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر27.28 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی سال 2023 میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 3.32 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال2022 میں 4.23 ارب ڈالرتھا۔ رپورٹ کے مطابق جولائی میں سعودی عرب سے درآمدات پر443.56 ملین ڈالر کازر مبادلہ صرف ہوا جوجون میں 216.63 ملین ڈالراورگزشتہ سال جولائی میں 170.97 ملین ڈالر تھا۔
پاکستانی برآمدات اضافہ 

ای پیپر-دی نیشن