• news

آئین 90 روز میں انتخابات کا تقاضا کرتا، حلقہ بندی آئینی ضرورت نہیں،سینیٹر وقار مہدی 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین 90 روز کے اندر لازمی انتخابات کا تقاضا کرتا ہے اس سلسلے میں حلقہ بندی آئینی ضرورت نہیں ہے۔ آئینی ضرورت کے تحت 90روز کے اندر انتخابات کرانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آئین پر عملدرآمد چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایم کیو ایم کو انتخابات سے بھاگتے ہوئے بار بار دیکھا ہے۔ ایم کیو ایم ایک بار پھر انتخابات سے فرار کی تاریخ رقم کرنے والی ہے کیونکہ ایم کیو ایم کو انتخابات میں اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے۔
وقار مہدی 

ای پیپر-دی نیشن