ڈینگی کا خطرہ بڑھ گیا، 24 گھنٹوں میں مزید 11 کیسز رپورٹ
اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد میں ڈینگی کیسزمیں تیزی سے اضافہ جاری ، اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 کیسز رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 61 ہو گئی۔ رواں سیزن سال ڈینگی سےمتاثرمریضوں میں77 فیصدمرد اور 23 فیصد خواتین ہیں۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔اسلام آباد کے شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 6 مریض رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 37 ہو گئی۔ پمز ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 2 شخص زیر علاج ہیں۔
ڈینگی