• news

 وزیر تجارت نے فارما انڈسٹری کی برآمدات کو ایک بلین ڈالر تک لے جانے کا فریم ورک مانگ لیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے فارما انڈسٹری کی برآمدات کو ایک بلین ڈالر تک لے جانے کا فریم ورک مانگ لیا۔حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ڈاکٹر گوہر اعجازنے اپنی سال بھر کی آمدنی ملک کی فلاح و بہبود کے لیے عطیہ کرنے کا بھی اعلان کےا۔ ،ڈاکٹر گوہر اعجاز نے یہ باتیں پی پی ایم اے کے چیئرمین فاروق بخاری کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات میں کی۔ملاقات کا بنیادی ایجنڈا دواسازی کی صنعت کی برآمدات کو بڑھانے کی حکمت عملی رہا۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ فارماسیوٹیکل سیکٹر کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی اور حمایت کا اظہار کرتا ہوں۔ملک کے معاشی حالات کو بڑھانے کے لیے برآمدات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ،عالمی منڈی میں مسابقتی برتری کو تسلیم کرتے ہوئے فارماسیوٹیکل وفد پر زور دیا کہ وہ تقابلی پالیسی کا فریم ورک تشکیل دیں۔اس فریم ورک کو بدھ تک پیش کیا جائے۔ فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے رہنماو¿ں نے اپنے شعبے کے لیے وزیر کی حمایت اور لگن کو سراہا۔
 فریم ورک

ای پیپر-دی نیشن