• news

 پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن اور صدر کی خط و کتابت نہیں، آئین کیساتھ کھڑی ہے،نیئر بخاری


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن اور صدر مملکت کے درمیان خط و کتابت نہیں صرف آئین کے ساتھ کھڑی ہے۔ آئین 90روز کے اندر انتخابات کا کہتا ہے اس کا مطلب 90روز کے اندر انتخابات کرانے ہیں۔ اپنے بیان میں پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے آئین کی بحالی کے لئے بے مثال جدوجہد کی ہے۔ نئی حلقہ بندی 90روز کے اندر انتخابات میں رکاوٹ نہیں۔ سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ آئین سے انحراف سے ملکی ساکھ خراب ہوگی۔ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات ہو سکتے ہیں تو عام انتخابات کیوں نہیں ہو سکتے؟ سید نیر حسین بخاری نے زور دیا کہ الیکشن کمیشن 90روز کے اندر انتخابات کرانے کی تاریخ کا اعلان کرے۔ نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ اداروں پر حملہ۔آوری قابل مزمت رویہ ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کیخلاف مہم توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے نیر بخاری نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیر سے اگر کوئی فائدہ حاصل کرنے کا سوچ رہا ہے تو اسکو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔
نیئر بخاری

ای پیپر-دی نیشن