• news

مہنگائی کا ذمہ دار نواز شریف کو نااہل کرنیوالا ٹولہ ہے، خرم دستگیر 


اسلام آباد(خبرنگار)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے میں مسلم لیگ (ن)کا ریکارڈ شاندار ہے 2013میں قائم ہونے والی مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے محمد نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان کو بجلی اور گیس کے بحران سے نکالا اور اپنے دور حکومت میں ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی آج کی مہنگائی کا ذمہ دار وہ ججوں کا ٹولہ ہے جس نے 2017 میں محمد نواز شریف کو نا اہل کر کے پاکستان کے معاشی استحکام اور جمہوریت پر کاری ضرب لگائی اس ٹولے کو جنرل باجوہ اور جنرل فیض کی حمایت حاصل تھی جنہوں نے ایک طویل سازش کے بعد عمران خان کو پاکستان کی عوام پر مسلط کیا2019میں عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ غریب دشمن اور ترقی دشمن معاہدہ کیا جس کے نتیجے میں پاکستان کی حکومت کا کرنسی پر کنٹرول عملا ًختم ہو گیا اور عمران حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں مستقل اضافہ ہوتا رہاجو گردشی قرضہ مسلم لیگ نون کے دور میں 110 ارب روپے سالانہ کے تناسب سے بڑھ رہا تھا وہ عمران خان کے دور میں 350 ارب سالانہ کے تناسب سے بڑھا۔
خرم دستگیر 

ای پیپر-دی نیشن