لفٹ خرابی کی انکوائری کا حکم ، پی ڈبلیو ڈی سے دو دنوں میں رپورٹ طلب
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کی لفٹ خرابی کی انکوائری کا حکم ، پی ڈبلیو ڈی سے دو دنوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے رجسٹرار ہائیکورٹ نے ڈی جی پاکستان پبلک ورکس کو انکوائری کا حکم دے دیا عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی بلڈنگ میں تمام لفٹس کی انسپکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے لفٹس میں آپریٹر تعینات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں رجسٹرار ہائی کورٹ نے بلڈنگ کی تمام لفٹس کی انسپکشن کرنے ضرورت ہو تو فوری مرمت کروانے۔کا بھی حکم دیا ہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی مستقبل میں ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے ہائی کورٹ بلڈنگ کی لفٹ میں آپریٹر تعینات کرےلفٹ آپریٹ کرنے کے لیے پی ڈبلیو ڈی کے اچھے تربیت یافتہ اور ایکسپرٹس کو تعینات کیا جائے 25 اگست کو دن بارہ بجے ججز بلاک کی لفٹ خراب ہو کر سیکنڈ فلور پر پھنس گئی معلوم ہوا کہ سینئر وکیل لطیف کھوسہ سمیت دیگر وکلا اور میڈیا کے بعض نمائندے لفٹ میں پھنس گئےپی ڈبلیو ڈی کی ٹینیکل سٹاف کو چیکنگ کے لیے بلوایا گیا تو لفٹ اوور لوڈنگ کا ایرر بتا رہی تھی ٹیکنیکل سٹاف متعدد کوششوں کے باوجود ایرر دور کر کے لفٹ میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں ناکام رہا جبکہ سی ڈی اے کے ریسکیو عملے نے بعد میں لفٹ کا دروازہ توڑ کر اس میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالاانکوائری کر کے دو دنوں میں رپورٹ دیں کہ لفٹ میں کیا خرابی ہوئی؟
رپورٹ طلب