• news

سیالکوٹ ‘ ملزم کی گرفتاری کےلئے چھاپے پر فائرنگ‘ پولیس کانسٹیبل شہید


سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی)ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائی ، ملزم پارٹی کی فائرنگ سے کانسٹیبل ہلاک ہو گیا ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے تھانہ کینٹ پولیس نے ایک مقدمہ میں نامزد ملزم عظیم ساکن بھاگو پنڈی کی گرفتاری کے لیے گا¶ں بھاگو پنڈی چھاپہ مارا تو ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر پولیس کانسٹیبل انضمام الحق شہیدہو گیا ۔ وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے واقعہ میں ملوث تمام ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔اس سلسلہ میں ناکہ بندی کر کے ملزموں کی تلاش و گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔
کانسٹیبل شہید

ای پیپر-دی نیشن