شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عر س پرسندھ میں یکم ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے یکم ستمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوفی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر یکم ستمبر بروز جمعہ کو سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق یکم ستمبر کو صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
تعطیل اعلان