یورینیم افزودگی ملکی قوانین کے مطابق 60 فیصد تک جاری ہے، ایران
تہران (این این آئی)ایران نے امریکی اخبار کی یورینئم افزودگی کم کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورینئم افزودگی ملکی قوانین کے مطابق 60 فیصد تک جاری ہے۔خیال رہے کہ امریکی اخبار نے ایران میں یورینئم افزودگی کم کرنے کی خبر دی تھی۔امریکی اخبار کی خبر پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی جوہری توانائی سربراہ محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ ہماری یورینئم افزودگی اسٹریٹیجک قوانین کے مطابق معمول پر چل رہی ہے۔دوسری جانب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کے لیے یورینئم افزودگی کو کم کر دیا ہے۔
ایران